نوازشریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری،لیگی قائد نے دبئی میں اپنا قیام بڑھا دیا

04:00 PM, 2 Jul, 2023

احمد علی
دبئی : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملکی معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے، نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام بڑھادیا۔ نوازشریف آئندہ ہفتے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے بھی رابطے ہوئے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں سے پنجاب کی سیاست پر گفتگو ہوئی۔ نواز شریف آج شیخ زاید روڈ کے ہوٹل میں ن لیگ امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے مشاورت ہو رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی دبئی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔
مزیدخبریں