مون سون کا نیاطاقتورسپیل ملک میں داخل،الرٹ جاری

10:25 AM, 2 Jul, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اس کے علاوہ اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کےساتھ ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

ان شدید ہواؤں کے باعث آج سے 07 جولائی کے دوران کشمیر میں تیز بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔

4 سے 7 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب ر ہے گا، اس دوران مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص ، سکھر اور لاڑکانہ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلام آباد اور گردو نواح میں شام کے اوقات میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب  مری ،راولپنڈی گوجرانوالہ لاہور،سیالکوٹ میں آندھی گرج چمک کے ساتھ چند مقامات  پربارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں موسم  گرم اور  مرطوب  رہنے کا امکان ہے اور بارکھان، خضدار، آواران، لسبیلہ اورمکران کے ساحلی علاقوں  میں گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے اور سندھ کے بیشتر اضلاع  میں   موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مٹھی، بدین، عمرکوٹ  اور میر پور خاص میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،کشمیر میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں