محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے

12:24 PM, 2 Jul, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک:(دانش منیر) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ تمام امام بارگاہوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ تمام مجالس کیلئے 3 تہوں پر مشتمل سکیورٹی کور یقینی بنایا جائے۔ مجالس کیلئے ایک داخلی اور خارجی راستہ مختص کیا جائے، تمام حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب لازمی قرار دیا ہے۔ منتظمین مجلس سے قبل فزیکل سکیورٹی چیک کو یقینی بنائیں گے۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ مجلس میں آنیوالے ہر شہری کو میٹل ڈیٹیکٹر سے لازمی چیک کیا جائے۔ مجلس میں داخل ہونیوالے ہر شخص کی سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج بنائی جائے۔ لاؤڈ سپیکر صرف مجلس کی حدود تک استعمال کیا جائے اور وقت کی پابندی لازمی کروائی جائے۔

محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ منتظمین یقینی بنائیں کہ ذاکرین متنازعہ تقاریر نہ کریں۔ مقامی امن کمیٹیاں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں