ویب ڈیسک: فتح پور میں بابا جمال شاہ سرکار کے میلے پر پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان مانا اور مشرف جنجوعہ کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ ہوا۔ کھلاڑیوں نے تھپڑ مار مار کر ایک دوسرے کے چودہ طبق روشن کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق فتح پور میں بابا جمال شاہ سرکار کے میلے میں پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان مانا اور سابق کپتان مشرف جنجوعہ کی ٹیموں کے درمیان تھپڑ کبڈی کے مقابلے ہوئے۔
عرفان مانا اور مشرف جنجوعہ کے درمیان 2 لاکھ انعام کا انفرادی مقابلہ عرفان مانا نے جیت لیا۔ رحمان بجلی اور وارث بٹیر نے مخالفین کی خوب قلا بازیاں لگوائیں اور تھپڑ مار مار کر مخالفوں کا براحال کیا۔
مشرف جنجوعہ کی ٹیم نے بہترین پوائنٹس کی بنا پر6 لاکھ انعام جیت لیا۔ علاقہ بھر سے ہزاروں شائقین کبڈی ،خوب محظوظ ہوئے۔