مصطفیٰ ٹاؤن میں فائرنگ،بیلف اور پولیس اہلکار زخمی،ڈی آئی جی آپریشن کا نوٹس

01:19 PM, 2 Jul, 2024

ویب ڈیسک: مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقہ میں بیلف ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کے واقعے میں  پولیس اہلکار سمیت  3 لوگ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی،زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل طارق ، سکیورٹی گارڈ پرویز ، بیلف اہلکار رضوان شامل  ہیں۔واقع تھانہ مصطفی ٹاؤن کی حدود گوشہ گوشہ احباب میں پیش آیا،ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے  ایس پی صدر کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں