اداکارہ تبوکا 15 سال تک کس شادی شدہ مردسےمعاشقہ رہا؟

03:56 PM, 2 Jul, 2024

ویب ڈیسک: فلمی ستاروں کا ایک دوسرے سے نام جڑنا عام بات ہے۔ اگر فلمی پردے پر اداکاروں کی جوڑی پسند کی جاتی ہے تو حقیقی زندگی میں بھی ان کا لنک اپ کئی بار دیکھا گیا ہے۔ کئی بار شادی شدہ ہونے کے باوجود یہ ستارے اپنے ساتھی اداکاروں کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور حقیقی زندگی میں سب کچھ بھول کر ایک دوسرے کے بن جاتے ہیں۔ ایک وقت تھا جب تبو اور ساؤتھ کے سپر اسٹار ناگارجن اکینینی کی جوڑی شائقین کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں سے ایک تھی اور فلمی پردے کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی ان کے درمیان شاندار کیمسٹری دیکھنے کو ملتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ تبو اور ساؤتھ سپر اسٹار ناگارجن اکینینی کی لو اسٹوری آج بالی ووڈ کی مشہور بھولے بسرے قصوں میں سے ایک ہے۔ اس جوڑے کی کیمسٹری اور ان کی لو اسٹوری نے اس وقت کافی سرخیاں بنائی تھیں۔ دونوں تقریباً ایک دہائی تک ایک دوسرے کے پیار میں تھے لیکن اس شاندار انڈسٹری کی زیادہ تر لو اسٹوری کی طرح ان کی محبت کی کہانی بھی بریک اپ پر ختم ہوئی۔ تبو اور ناگارجن کی ملاقات فلموں کے سلسلے میں ہوئی تھی۔ رفتہ رفتہ ان کی ملاقاتیں بڑھتی گئیں اور بات چیت محبت تک پہنچ گئی۔اس دوران یہ دونوں اداکار کئی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے گئے۔ دونوں کو اکثر ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزارتے دیکھا جاتا تھا۔

اس جوڑے کا رشتہ بھلے ہی جگ ظاہر تھا، لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنے رشتے کو آفیشیل طور پر قبول نہیں کیا۔ ان کے پیچھے سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ناگارجن پہلے سے شادی شدہ تھے۔

بغیر کچھ سوچے تبو کو شادی شدہ ناگارجن سے پیار ہو گیا جو ان سے 12 سال بڑے تھے۔ وہ اداکار کے ساتھ اتنی گہری محبت میں تھیں کہ وہ اس کے ساتھ 10 سالوں تک رہیں۔ شروع میں تبو کا خیال تھا کہ ناگارجن اس سے شادی کر لیں گے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی امیدیں بھی دم توڑ گئی۔جب ناگارجن نے 10 سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے باوجود اپنی اہلیہ املا کو طلاق نہیں دی تو تبو نے دل پر پتھر رکھتے ہوئے اداکار سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور اس رشتہ کو ختم کردیا۔

آفیشیل طور پر اپنے رشتے کو کبھی قبول نہ کرتے ہوئے ناگارجن اور ان کی اہلیہ املا نے تبو کے ساتھ اداکار کے تعلق کو محض ایک افواہ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور تبو بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ دوست رہیں گے۔

حال ہی میں فادرس ڈے کے موقع پر ناگارجن کے بیٹے ناگا چیتنیا نے اپنے والد کے ساتھ ایک پرانی تصویر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی، جس پر تبو نے دل کے ایموجی کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا۔ اس سابق جوڑے کے مطابق یہ دونوں اب بھی بہت اچھے دوست ہیں۔

مزیدخبریں