(ویب ڈیسک ) سر اینڈی مرے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال ومبلڈن مینز سنگلز ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ مینز ڈبلز میں کھیلنے کیلئے کافی پرامیدہیں۔
معروف برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کی ٹیم میں ایک بیان میں کہا ہے کہ "بدقسمتی سے، ایک ہفتہ قبل ہونے والے آپریشن کے بعد ان کی صحت یابی کیلئے بے حد محنت کرنے کے باوجود اینڈی نے اس سال سنگلز نہ کھیلنے کا بہت مشکل فیصلہ لیا ہے۔"
"جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، وہ انتہائی مایوس ہے تاہم انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ جیمی کے ساتھ ڈبلز میں کھیلےگا اور آخری بار ومبلڈن میں مقابلہ کرنے کا منتظر ہے۔"
خیال رہے کہ 37 سالہ ٹینس سٹار نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اس موسم گرما میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس کے بعد ٹینس سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سر اینڈی کا کہنا تھا کہ ان کی دائیں ٹانگ 100 فیصد ٹھیک نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی چوٹ "گزشتہ ہفتے میں نمایاں طور پر بہتر ہوئی" لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ آیا یہ کافی ہو گا۔
آخر کار اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ سنگلز میں مقابلہ نہیں کر سکتا،تاہم وہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ڈبلز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ "اگر مجھے جیمی کے ساتھ ڈبلز کھیلنے کا موقع ملتا ہے، تو یہ واقعی خاص ہوگا۔ نہ صرف میرے لیے، بلکہ جیمی اور ہمارے تمام خاندان کے لیے بھی۔ ہم نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا۔"