جو بیٹے کو wonderful بے غیرت کہہ سکتا ہے وہ کچھ بھی کہہ سکتا ہے:فواد چودھری

09:19 PM, 2 Jul, 2024

(ویب ڈیسک) فواد چودھری  کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل ، فواد چودھری نے کہا پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جن کو لوگوں کی دکھوں پر ہنسنا آتا ہے ، شیر افضل مروت کو تو کچھ ہوا ہی نہیں وہ تو آرام سے لندن پھر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا جو بندہ اپنے بیٹے کو wonderful بے غیرت کہہ سکتا ہے وہ کسی کو بھی کچھ کہہ سکتا ہے، شیر افضل کی ذہنی حالت سب نے دیکھ لی ہے اس پر کمنٹ کیا کروں؟ شیر افضل مروت اوپر سے آیا ہے اور ایسے لوگوں کی دو ڈھائی سال عمر ہوتی ہے ۔

  شیر افضل مروت کی دو ڈھائی سال کی عمر میں 15 مہینے گزر گئے، شیر افضل مروت کےپاس 8 ، 10 ماہ کا ٹائم ہے،ان کا یہ وقت لندن میں شاپنگ میں گزر جائے گا۔   

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نےکہا تھا کہ فواد چودھری کا حق نہیں بنتا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں، فواد چودھری اس روزپولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسےہتھنی بھاگ رہی ہو،ان کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا، وہ کسی کو مشورے نہ دیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں۔

مزیدخبریں