کورونا سے مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے
04:21 AM, 2 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 80 افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ جس کے بعد پاکستان میں اموات کی تعداد 20 ہزار 930 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وبا سے مزید 80مریض جان کی بازی ہار گئے ٗ 1ہزار 843افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 55ہزار 052 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ48ہزار 685مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 9لاکھ 24ہزار 667مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ ملک بھر میں کورونا سے تاحا20ہزار 930موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 47ہزار183ٹیسٹ کئے گئے۔