لاہور(ویب ڈیسک) عامر لیاقت کی تیسری مبینہ بیوی ہانیہ نے ان پر جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی مبینہ اہلیہ ہانیہ خان نے منگل کو انکشاف کیا کہ وہ 26 مئی 2021 کو قاتلانہ حملے میں بال بال بچیں ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہانیہ خان نے اپنی بہن ایمن خان کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور اینکر پرسن کے ساتھ اپنی شادی کی تفصیلات فراہم کیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن ایمن خان عامر لیاقت حسین کے ساتھ ان شادی کی گواہ تھی جو رواں سال 09 مارچ کو ہوئی تھی۔ ہانیہ نے بتایا کہ عامر نے ان کو شادی پر ایک موبائل فون تحفے میں دیا تھا اور وہ وقتا فوقتا اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ملتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو اس کی زندگی میں طوبیٰ اور بشریٰ نامی کوئی خاتون نہیں تھی اور عامر نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ اس کے ساتھ مخلص ہو گا۔
لیکن، ہانیہ نے تصدیق کی کہ عامر نے ان پر زور دیا تھا کہ وہ ان کی شادی کا انکشاف نہ کرے کیوں کہ اس وقت وہ اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، اور اگر وہ اسے بے نقاب کرنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ اس کی تردید کرے گا۔ اینکر کی مبینہ بیوی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کی شادی نجی چینل کے دفتر میں ہوئی ہے۔
اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس کے خلاف 26 مئی کو قتل کی کوشش کی گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے وہ اس میں محفوظ رہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ڈرایا نہیں جاسکتا ہے اور وہ اپنے حق کے لئے بولتی رہیں گی، اس رات کچھ افراد نے انکی بہن کو گن پوائنٹ پر رکھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان افراد کی رہنمائی سید ممتاز بوکاری نے کی تھی جو پارلیمنٹ لاجز ہاؤس میں عامر لیاقت کا ڈرائیور ہے انہوں نے اس فلیٹ نمبر کا پتہ بھی دیا ہے جہاں وہ شادی کے بعد پارلیمنٹ لاجز میں عامر لیاقت کے ساتھ رہتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اینکر پرسن نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی حکومت کے دور اقتدار کے اختتام کے بعد ان کی شادی کا انکشاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نفسیاتی مریض ہونے کا دعویٰ کرنے والے کو عامر لیاقت کو بھی طبی معائنے کے لئے بھیجنا چاہئے۔