پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،2 جون ، 2021
08:04 AM, 2 Jun, 2021
معاملات طے پا گئے۔۔ حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ شہبازشریف نے بھی توہین عدالت درخواست کی پیروی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی، سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹا دیا، سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کی شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کیا۔کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی۔۔ مسلسل دوسرے روز بھی 2 ہزار سے کم کیسز رپورٹ، ایک روز میں ایک ہزار 843 نئے کیسز سامنے آ گئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد رہی، مہلک وبا مزید 80 زندگیاں نگل گئی، فعال کیسز کی تعداد 55 ہزار 52 رہ گئی، 3 ہزار 767 مریضوں کی حالت تشویشناک۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہوں گے؟ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج طلب کر لی گئی،، بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گا،، تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ بھی آج ہو گا۔وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب ہو گئے، دو ٹیسٹ منفی آ گئے،، ٹویٹ میں کہا پوری طرح سے صحت یاب ہو گیا، آج کام پر واپس جا رہا ہوں، جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہوئی، ویکسین بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔۔۔ادھر عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی استعمال کے لیے چینی ویکسین سائنو ویک کی منظوری دے دی۔بجٹ میں کم آمدنی والا طبقہ عمران خان کے نشانے پر ہے، حکومت معمولی تنخواہیں لینے والوں پر معاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے،، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تنقید، کہا اعدادوشمار کا ہیر پھیر کر کے عمران خان اپنے مداحوں سے واہ واہ سمیٹ سکتے ہیں لیکن عوام جھانسے میں نہیں آئیں گے۔۔۔