مسلمان ماڈل حلیمہ نے شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا

09:15 AM, 2 Jun, 2021

اویس
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ کی ماڈل حلیمہ نے چند ماہ قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے کیونکہ اس کے اسلامی عقائد کی تکمیل میں رکاوٹ ہوتی ہے اور دوسرا اسے شرمندگی ہوتی ہے کہ وہ غیر اسلامی کام کر رہی ہے لیکن وہ اپنے اس وعدے پر چند ماہ بھی قائم نہ رہ سکیں اور انہیں عالمی برینڈ کی طرف سے ایک ایسی آفر ہوئی جسے وہ رد نہ کر سکیں اور انہوں نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ٹاپ ماڈل حلیمہ عدن کو عالمی شہرت یافتہ برینڈ ٹامی ہلفگر کی طرف سے ماڈلنگ کی ایک اسائنمنٹ کی آفر ہوئی جسے وہ رد نہ کر سکیں اور اپنا وہ اقدام بھی بھول گئیں جہاں پر انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز کی انڈسٹری چھوڑ رہی ہے۔حلیمہ نے جب شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تو ساتھ انہوں نے اس کی بہت سی وجوہات شیئر کیں ٗ ایک واقعہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جب انہوں نے ایک ماڈلنگ اسائمنٹ کے دوران سر پر سکارف کی جگہ جینز پہنی تو وہ بعد میں اس تصویر کو دیکھتے ہوئے بہت پریشان رہیں اور ہوٹل کے کمرے میں بیٹھ کر روتی رہیں ٗ اسی طرح انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار ماڈلنگ کی وجہ سے انہیں نماز بھی چھوڑنی پڑی تھیں اور اکثر نماز کے اوقات ان کی شوٹنگ سے متصادم ہو جایا کرتے تھے۔حلیمہ کے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر عوام نے بہت خوشی کا اظہار کیا تھا ٗ پوری دنیا میں مسلمانوں نے انہیں غیر اسلامی شعبہ چھوڑنے پر مبارکباد دی تھی ٗ اب دیکھتے ہیں کہ ان کی شوبز میں واپسی پر انہیں امریکہ اور دنیا بھر میں کیسا ردعمل ملتا ہے۔
مزیدخبریں