لاہور ( پبلک نیوز) پراپرٹی سے جڑے کاروباری افراد کے لیے بڑی خوشخبری، پراپرٹی ڈویلپرز، پروموٹرز اور مارکیٹنگ والوں کو ٹیکس نیٹ میں ریلیف دینے کی تیاریاں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نئے مالی سال میں پراپرٹی ڈویلپرز اور لینڈ کنسٹرکشن پر 10 فیصد تک ٹیکس ریلیف دے گی۔ نئے مالی سال میں بھی لینڈ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن پر کم چارجز وصول ہوں گے۔ لینڈ ڈویلپمنٹ پر 100 روپے فی سکویر اور کنٹرکشن پر 50 روپے فی سکویر چارجز وصول ہوں گے۔
ریسورس موبلائزیش کمیٹی نے محکمہ خزانہ کو سفارشات پیش کردیں۔ نئے مالی سال کے فنانس بل میں مزکورہ ریلیف شامل کرنے کی تجاویز ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ان تجاویز کے حوالےسے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس محصولات کے اعدادوشمار جاری کیے۔ ایف بی آر نے جولائی تا مئی 4 ہزار ایک سو ستر ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا۔ ٹیکس محصولات کا مقرر کردہ ہدف 3994 ارب روپے سے 176 ارب زائد تھا۔