پنجاب کے سرکاری ملازمین کو ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن

03:56 PM, 2 Jun, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کے ملازمین کو ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 30 جون تک تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین 30 جون تک لازمی طور پر ویکسینیشن کرائیں۔ تمام ملازمین اور ان کے خاندان کو سو فیصد ویکسینیشن کی جائے۔

جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے سیکرٹریز اور ہیڈ ڈپیارٹمنٹ اپنے دستخط کے ساتھ یکم جولائی تک ویکسینیشن کے بعد سرٹیفکیٹ محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ میں جمع کروائیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہم کے تحت مختلف پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔

مزیدخبریں