تاجک صدر کا دورہ ، کون کون سے بڑے معاہدے طے پائے؟

05:40 PM, 2 Jun, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں 11 معاہدے ہوئے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر تاجک صدر امام علی رحمان پاکستان کے دورہ پر پہنچے۔ دو طرفہ ملاقات میں دو طرفہ تعاون، خطے اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی، اعتماد پر مبنی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو سٹریٹجک تعاون اور نئی سطح پر بڑھانے پر اتفاق کیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو 30 سال مکمل ہونے پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس نے تاجکستان کو سب سے پہلے 1991 میں بطور ملک قبول کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف فورمز اقوام متحدہ، او آئی سی، ای سی او پر دو طرفہ تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے کورونا کی تیسری لہر اور انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ ویکسین کا تمام ممالک کو پہنچانے پر زور دیا۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف ایم او یوز پر دستخط بھی ہوئے۔ دونوں ممالک نے انٹر پارلیمانی تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں دونوں ممالک نے معاشی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔ تاجک صدر نے وزیر اعظم عمران خان کو ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی مضبوطی کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں 11 معاہدے ہوئے۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ پاکستان اور تاجک وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون پروگرام کا معاہدہ طے پایا۔ کامسیٹس اور ٹیکنیکل یونیورسٹی تاجکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ انڈس یونیورسٹی اور تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تعاون کا معاہدہ طے پایا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجکستان اور چیمبر آف کامرس انڈسٹری کوئٹہ، سیالکوٹ لاہور میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔ پاکستان اور تاجکستان میں کرپشن کی روک تھام میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ کرپشن سے متعلق روک تھام کی یاداشت نیب اور تاجک ایجنسی میں طے پائی۔ پاکستان اور تاجکستان میں فن اور ثقافت کے شعبہ میں معاہدہ ہوا۔ نمل اور تاجک انسٹیٹیوٹ اف لینگویجز کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پائی۔ پاکستان اور تاجکستان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں تعاون کا معاہدہ طے پایا۔وزیراعظم نے گوادر سی پورٹ کو آپریشنلائز کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تاجکستان کو گوادر سی پورٹ اور سی پیک سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں سنٹرل ایشیائی ممالک خصوصاً تاجکستان کے لیے بہترین معاشی روٹ ہیں۔ تاجک صدر نے وزیراعظم کو جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس بلانے کی پیشکش کی۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کو بھی دعوت دیں۔
مزیدخبریں