سندھ نے الگ بم ڈسپوزل اسکواڈ ادارہ قائم کردیا

06:10 PM, 2 Jun, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) سندھ سرکار نے امن امان کی صورتحال کے پیش نظر الگ بم ڈسپوزل اسکواڈ ادارہ قائم کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کیڈر کو سپیشل برانچ سے الگ کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کی منظوری کے بعد الگ ادارہ قائم کیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد میں ادارہ کام کرے گا۔نوٹی فکیشن بم ڈسپوزل اسکواڈ میں 252 آسامیاں ہوں گی۔ 17 گریڈ کے چار ڈی ایس پی ہوں گے۔ 16 گریڈ کے 10 انسپیکٹر ہوں گے۔ چودہ گریڈ کے 27 سب انسپیکٹر ہوں گے۔ 9 گریڈ کے 37 اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ہوں گے۔ سات گریڈ کے 52 ہیڈ کانسٹیبل ہوں گے۔ سات گریڈ کے 122 کانسٹیبل ہوں گے۔
مزیدخبریں