درست فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی

03:45 AM, 2 Jun, 2022

احمد علی
سابق وزیراعظم کا بیان اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ پاک فوج کے تباہ ہونے، جوہری اثاثے چھن جانے اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد عمران خان کے اس بیان پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تو وہیں ملک کی معتبر سیاسی شخصیات نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے اس ناپاک بیان پر بھرپور احتجاج کریں۔ آصف زرداری کا عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان تاقیامت آباد اور قائم رہے گا۔ پاکستان کو تورںے کی خواہش ہمارے ہوتے کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہادر بنیں اور اپنے پائوں پر کھڑے ہو کر سیاست کرنا سیکھ لیں۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اقتدار کے پیچھے اس قدر نہ بھاگیں صرف اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو پاک فوج اور پاکستان بھی تباہ ہوگا۔ https://twitter.com/HassanAyub82/status/1532055301184454656?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1532055301184454656%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F88511%2Fbankrupt-nuclear-assets-imran-khan-ispr-pakistan-army-establishment%2F ان کا کہنا تھا کہ اگر درست فیصلے نہ کئے گئے تو پاکستان کی فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی۔ ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ پاکستان دیوالیہ ہوگیا تو سب سے پہلے جو قومی ادارہ اس کی زد میں آئے گا وہ فوج ہے۔ پی ٹی آئی ٹی چیئرمین نے کہا کہ ساری دنیا کو ہم سے مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہم واحد مسلمان ملک ہیں جو ایٹمی قوت کا حامل ہے۔ اس کے بعد ہم سے یوکرین کی طرح ایٹمی اثاثے لے لئے جائیں گے۔ جب پاکستان ایٹمی طاقت کھو دے گا تو میں آج آپ سے کہتا ہوں کہ ہمارے تین حصے ہو جائیں گے۔
مزیدخبریں