غلام نبی میمن آئی جی سندھ تعینات
03:00 PM, 2 Jun, 2022
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وہ نئے آئی جی سندھ تعینات ہوگئے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے سندھ حکومت کی سفارش پر 21 گریڈ کے افسر کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دی ۔ اس سے قبل غلام نبی میمن ایڈیشنل آئی جی کراچی رہ چکے ہیں جب کہ وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی تعینات رہے ہیں۔ خیال رہے کہ دعا زہر ہ بازیابی کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کامران فضل کو عہدے سےہٹانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔