عثمان بزدار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

04:02 PM, 2 Jun, 2023

احمد علی
سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سابق وزیر علی پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعت کی مذمت کرتا ہوں، پاک فوج کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ 14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں۔اسٹیک ہولڈرز ملکی مستقبل کے بارے میں سوچیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بے گنا ہ تمام افراد کو رہا کیا جائے۔ خیال رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے ۔
مزیدخبریں