جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس سے سلام نہ لینے کی وضاحت کردی

07:15 PM, 2 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس سے سلام نہ لینے کی وضاحت کردی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان کی حلف برداری تقریب کے بعد انکی اہلیہ کو مبارکباد دی ، جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ سے ملاقات کےدوران چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ سید محمد انور سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس پاکستان بھی وہاں آگئے ، کسی نے وڈیو بنا کر غلط اضافہ کیا کہ میں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سلام نہیں لیا، میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے پہلے سلام کرچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دوسری طرف مڑنے کی وجہ جسٹس رحمان کی اہلیہ تھیں، جسٹس رحمان کی اہلیہ اپنے رشتہ داروں سے میر اتعارف کروانا چاہتی تھی ، درخواست ہے کہ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں ، گھڑی گئی جھوٹی کہانیوں کا نشانہ بننے کی وجہ سے میں اور میرے اہلخانہ کو اس تکلیف کا اندازہ ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں گروپ بنانے کی تردید کردی ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بات بھی غلط ہے کہ میں نے قصداً الگ گروپ بنا لیا ہے ، حقائق مسخ کرکے متنازعہ بیانیہ گھڑنا ادارے کیلئے نقصان دہ ہے ۔
مزیدخبریں