بھارت : مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم، 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

10:33 PM, 2 Jun, 2023

احمد علی
بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے ہی جبکہ 180سے زائد زخمی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔ ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے الٹ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی، ابتدائی طور پر 30 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں تھیں ، تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے 3 یونٹس، 60 ایمبولینسوں سمیت ڈاکٹرز اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
مزیدخبریں