شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 دہشتگردہلاک

10:54 PM, 2 Jun, 2023

احمد علی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسلی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور ان کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
مزیدخبریں