21 ملین کی غیر ملکی اسمگل شدہ سپاری برآمد

12:00 AM, 2 Jun, 2024

حیدر منیر

(حیدر منیر)چیف کلکٹر آف کسٹمز کی ہدایات پر اسمگل شدہ غیر ملکی سپاری کے خلاف مہم کو تیز کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد اسمگلنگ کے عملے کا قصور میں سپاری کے پلانٹ پر چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران سات ہزار  کلو گرام کی غیر ملکی اسمگل شدہ سپاری برآمد کی گئی،برآمد شدہ سپاری کو کسٹمز اسٹیٹ ویئر ہاؤس ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

برآمد شدہ سپاری کی مالیت تقریبا 21 ملین ہے ،پلانٹ کو سیل کر کے  معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں