کتنےپاکستانی سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے،تفصیلات سامنےآگئیں

10:47 AM, 2 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتے تک 185 پروازوں سے 46 ہزار 648 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے جبکہ اگلے 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 15 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں 33 ہزار 500 عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی۔

مزیدخبریں