ویب ڈیسک: بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، دکی، لسبیلہ اور خضدار 14 اضلاع میں شامل ہیں۔حب، چاغی، ژوب، نوشکی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی اور مستونگ میں بھی کل سے پولیم مہم کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 18 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجائیں گے، 7 روزہ انسداد پولیو مہم میں 7 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ 6 اضلاع میں ہیٹ ویو پیشگوئی کے باعث مہم 5 روز کے لیے مؤخر ہے، ان اضلاع میں انسداد پولیو مہم 8 جون سےشروع ہوگی۔نصیرآباد، سبی، جعفرآباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور میں 8 جون سے مہم شروع ہو گی۔
زاہد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پولیو کے کیسز قلعہ عبداللّٰہ، چمن اور ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوئے، انسداد پولیو مہم ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی پر شروع کی جا رہی ہے۔