(ویب ڈیسک ) نتاشہ رحمان : پنجاب حکومت نے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر نوپرافٹ نو لاس کے تحت خدمات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی حکومت کے 100 دن، عیدالاضحیٰ پر عوام کیلئے تحفہ، پنجاب حکومت نے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر نوپرافٹ نو لاس کے تحت خدمات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات وقت سے پہلے مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تمام چیف آفیسرز کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو سیل پوائنٹس پر ہر ممکن سہولت مہیا کی جائیگی،صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا۔