پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

06:08 PM, 2 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی ،انہیں علا ج کیلئے   ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت  ناسازہوگئی ،انہیں   جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ   محمود الرشید کو اپنڈکس کے درد کی شکایت ہے۔

سرجیکل ایمرجنسی کے ڈاکٹرزنے محمود الرشید کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ  محمودالرشید کی آج اپنڈکس کی سرجری کی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) رہنما ایک سے دو روز تک سروسز ہسپتال میں رہیں گے۔

مزیدخبریں