چین کا 'چینگ ای 6' قمری مشن  کامیابی سے چاند پر اتر گیا

09:10 PM, 2 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) چین کا چینگ ای 6 قمری مشن   چاند کے دور دراز حصے پر کامیابی کے ساتھ اتر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   چین کی قومی خلائی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے کہا کہ چینگ ای بہت بڑے جنوبی قطب-آٹکن بیسن میں اترا ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ   چینگ ای 6 پہلا مشن ہے جو چاند کے اس حصے پر اترا ہے جو سب سے دور سمجھا جاتا ہے اور  پہلی بار چاند کے اس علاقے سے  نمونے جمع کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ یہ مشن  3 مئی کو شروع ہوا تھا۔اس کے ساتھ  پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔

چین کے منصوبوں میں 2030 تک چاند پر خلابازوں کو اتارنا اور اس کے قطب جنوبی پر ایک تحقیقی اڈہ بنانا ہے، یہ چاند کا وہ حصہ ہے جہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پانی برف کی شکل میں موجود ہے۔

مزیدخبریں