امریکہ سے پی ٹی آئی والوں کیلئے اہم پیغام آگیا

09:22 PM, 2 Jun, 2024

ساجد خاں

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امریکہ کے سربراہ اور عمران خان کے مشیر سجاد برکی نے کہا پاکستان میں پی ٹی آئی لیڈرشپ مشکل حالات میں کھڑی اسٹیبلشمنٹ کا سامنا کررہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امریکہ کے سربراہ اور عمران خان کے مشیر سجاد برکی نے ٹویٹر ’ سپیس ‘ پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی  میں موجود پارٹی کارکنوں سے کہا کہ اگر پارٹی میں کمزوریاں بھی ہیں تو ان کو نمایاں کرنے کی بجائے ان کو ٹھیک کرنے میں مدد کریں، اگر ہم ٹویٹر ’ سپیس ‘ پر بیٹھ کر اپنی لیڈر شپ کی برائیاں کریں گے تو  اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا پارٹی کو اکٹھا رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت مشکل حالات ہیں آپ تو پاکستان رہتی ہیں ہم تو یہاں رہتے ہیں آپ کو زیادہ معلوم ہے کہ کس قسم کی وہاں پر لوگ کے اوپر سختیاں کی جارہی ہیں۔

جن کا پی ٹی آئی کے ساتھ تھوڑا سا بھی تعلق ہے اُن کو کس طرح حراست میں لیا جاتا ہے، لیڈ ر شپ کے لئے کام آسان نہیں ہے جو ہم کہہ رہے ہیں، وہ بڑے مشکل حالات  میں ڈیل کررہے ہیں۔

ان کی مدد کریں شکایت ضرور ہوگی مگر آپ یہ نہ کہیں کہ مایوس ہیں، کیونکہ پاکستان میں پی ٹی آئی لیڈرشپ مشکل حالات میں کھڑی اسٹیبلشمنٹ کا سامنا کررہی ہے۔

مزیدخبریں