کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 42 جاں بحق

05:17 AM, 2 Mar, 2021

احمد علی
لاہور(پبلک نیوز) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1163 مریض سامنے آ گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22184 ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 547406 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں 582528 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا سے تاحال 12938 اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31948 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
مزیدخبریں