پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،02 مارچ 2021
06:24 AM, 2 Mar, 2021
ملک میں کورونا کی دوسری لہر، مہلک وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 938 تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 163 نئے کیس رپورٹ ،فعال کیسز 22 ہزار 184 ہوگئے سینٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم ختم ، کل بڑا معرکہ ہوگا، سیاسی جوڑ توڑ بھی جاری، اسلام آباد سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیںوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ سردار یار محمد رند سے ملاقات، سینٹ انتخابات بارے تبادلہ خیال،ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ نے پی ٹی آئی رہنما سے سینٹ الیکشن میں ان کے صاحبزادے کو دستبردار کرانے کی درخواست کردیسینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے، سپریم کورٹ نےصدارتی آرڈیننس پرحتمی رائے دےدی، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے، ووٹ ہمیشہ کیلئےخفیہ نہیں رہ سکتاپی ایس ایل میں کورونا کی انٹری، فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گزشتہ روز ملتوی ہونے والا میچ آج کھیلا جائے گا