ایف بی آر نے کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں

06:45 AM, 2 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) ایف بی آر نے رواں مالی سال اور ماہ فروری میں کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے رواں مالی سال اور ماہ فروری میں کسٹمزکی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔ فروری میں 4.08ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔ پچھلے سال اسی ماہ میں3.02 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئیں تھیں۔

گذشتہ سال کے مقابلے میں ماہانہ اضافہ35.18 فیصد رہا ہے۔ رواں مالی سال جولائی تافروری 39.52 ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئیں۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں25.10ارب روپے مالیت کی اشیاء ضبط کی گئی تھیں۔

گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں ضبط کی گئی اشیاء کا تناسب اضافی 57.45 فیصد رہا۔ گذشتہ پورے مالی سال میں ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 36ارب روپے تھی۔

مزیدخبریں