پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے 2 مارچ 2021

07:15 AM, 2 Mar, 2021

شازیہ بشیر

سینٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم ختم ، کل بڑا معرکہ ہوگا، سیاسی جوڑ توڑ بھی جاری، اسلام آباد سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں، ایم کیو ایم کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کی رائے پرمن وعن عمل کرنے کا فیصلہ، سینٹ انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لئے میکنزم تیار کیا جائے گا، جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہوگا، اسپیشل سیکرٹری کی صدارت میں 3 رکنی کمیٹی بھی قائم، کمیٹی نادرا، ایف ئی اے، وزارت آئی ٹی اورتکنیکی ماہرین سے بھی مدد لے سکتی ہے

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری میں وکلاء کے تمام غیرقانونی چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ،وکلاء کی متبادل جگہ ملنے تک وقت دینے کی استدعا مسترد ،عدالت کا فٹبال گراؤنڈ بھی خالی کرانے کا حکم

سینیٹ انتخابات میں ایک دن باقی، وزیراعظم عمران خان سے آج بھی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مختلف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اعتماد میں لیں گے

عدالت نے خفیہ رائے شماری کو برقرار رکھا، سینٹ الیکشن کے بعد ملکی سیاست کو نیا رخ ملے گا، شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو، کہا حکومت ووٹ چوری میں ملوث ہو تو انصاف کی کیا توقع کریں

مزیدخبریں