اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں۔اسی لئے ہم اوپن بیلٹ کے حامی تھے۔ کرپٹ ٹولے کی کرپشن کی داستانیں عوام جانتے ہیں اب وہ سرگرم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں سینٹ الیکشن اور دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ یہاں آن بیٹھا ہے ٗ حکومتی اراکین کو خط لکھے جا رہے ہیں ٗ رابطے ہو رہے ہیں مگر ہم متحد ہیں۔ اپوزیشن پیسہ لگائے گی ٗ لالچ بھی دے گی مگر معرکہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں افہام و تفہیم سے سینٹ کی نشستوں کا معاملہ حل ہونا خوش آئند ہے۔ہم اس لئے اوپن بیلٹ کے حامی ہیں کیونکہ اس طرح سے انتخابات میں کرپشن نہیں ہوتی۔ کرپٹ ٹولے کی کرپشن کی داستانیں عوام جانتے ہیں اور اب وہ سینٹ ا لیکشن میں فتح حاصل کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔