”حکمران جماعت کیوں اپنے اراکین سے ڈر رہے ہیں؟“
04:08 PM, 2 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ اس وقت جو مہم چل رہی ہے ان کو خوف کس کا ہے۔وہ اپنے اراکین سے کیوں ڈر رہے ہیں۔آپ اپنے اراکین کو سنبھالیں ہماری فکر نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ویڈیو لیک سکینڈل سامنے آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ میں میڈیا سے دور رہوں۔جب اس انتخاب کو لڑنے کے لیے چیئر مین نے مجھ سے بات کی تو مجھے خوشی ہوئی۔میرا مقصد پارلیمان میں آ کر پارلیمان کی بالا دستی تھا۔ہر وزیر نے اپنی مرضی سے سپریم کور ٹ کے فیصلہ کی تشریح شروع کر دی ہے۔ تمام انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتے ہیں۔اس کے خاتمے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہو گی۔ہماری وجہ سے آج وزیر اعظم اراکین اسمبلی ٗ,سینیٹرز اور وزرا سے مل رہے ہیں اور 50 کروڑ کے فنڈ بھی دے رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت جو مہم چل رہی ہے ان کو خوف کس کا ہے۔وہ اپنے اراکین سے کیوں ڈر رہے ہیں۔آپ اپنے اراکین کو سنبھالیں ہماری فکر نہ کریں۔میں نے وزیراعظم کو بھی خط لکھا کیونکہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔کامیابی جمہوری طاقتوں اور عوام کی ہو گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہا کہ ہم یہ انتخاب جمہوریت اور تعلقات پر لڑ رہے ہیں۔حکمران اس انتخاب کو پیسے کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں۔جب صحافیوں نے سوالات کئے تو بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے مہمان انتظار میں ہیں اور صحافیوں کو جوابات دیئے بغیر ہی روانہ ہوگئے