پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے، 02 مارچ 2021
04:42 PM, 2 Mar, 2021
سینیٹ انتخابات کے لیے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آ گئی، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ لینے کی بات کررہے تھے، ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتایاویڈیو میری ہی ہے، علی حیدر گیلانی نے تصدیق کر دی، کہا پی ٹی آئی کے ایم این ایز دوست ہیں، امیدوار کا بیٹا ہوں، ووٹ مانگنا حق ہے، دوست سینیٹ الیکشن پربات کررہےتھے۔ ویڈیو میں کہیں ووٹ کیلئے پیسوں کی بات نہیں کی۔۔ ان کے رکن اسمبلی خود گیلانی صاحب کو ووٹ دینا چاہتے ہیںووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، آپ اپنے اراکین کو سنبھالیں، یوسف رضا گیلانی کا بیٹے کی لیک ویڈیو پر ردعمل، کہا بھونڈے سے الزامات لگائے، نام پتا ہے نہ کچھ اور کہا جس مقصد کے لیے آئے تھے وہ پورا ہو گیالیکشن میں اگر کہیں پیسا استعمال ہو رہا ہے تو وہ حکومت استعمال کررہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل، کہا عمران خان ریاست کا پیسہ بطور رشوت استعمال کر رہے ہیں،غلط تاثر ڈالنے اور اپوزیشن کی کردار کشی کی کوشش کی گئیعلی حیدر گیلانی کے اقبال جرم کے بعد یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے، وفاقی وزیر فواد چودھری کا مطالبہ، کہا ملک میں کہرام مچا ہے، الیکشن کمیشن میں فوری معاملات دیکھنے کیلئےکوئی نہیں