محمد رضوان کا حسن اخلاق، غیر ملکی کھلاڑی بھی گرویدہ

04:10 AM, 2 Mar, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوران ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلی نے مجھ سے دین اسلام سے متعلق کئی سوالات کیے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دوران ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ویلی نے مجھ سے دین اسلام کے بارے میں کئی سوالات کیے۔ مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم سے متعلق اچھا سوچیں۔ کسی بڑے سٹیج پر ہوں تو سوچنا چاہیے کہ چوکا مارے گا یا 100، 50 بنائے گا۔ اسی طرح بائولرز سے متعلق بھی نہ ڈریں کیونکہ یہ بہت بہادر بائولر ہیں، ان سے متعلق سوچیں کے کہ یہ ابھی آئوٹ کرے گا۔ محمد رضوان نے آسٹریلوی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو مشکل باؤلر قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ہر دور میں مختلف باؤلر مشکل لگے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ذوالفقار بابر اور احسان عادل، انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے بنگلا دیش کے شکیب الحسن کو کھیلنے میں مشکل ہوئی۔ پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ قربانی کے بغیر کوئی بھی نمبر ون نہیں ہو سکتا۔ نمبر ون بننے کے لیے قربانی لازمی ہے، پھر چاہے کوئی مکینک ہو، جنرل سٹور ہو یا سبزی والا۔
مزیدخبریں