قومی کرکٹر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کیساتھ معاہدہ
06:49 AM, 2 Mar, 2022
لندن: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے ان کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ وہ 2022ء کا سیزن اس کائونٹی کیساتھ کھیلیں گے۔ لنکا شائر کے ہیڈ کوچ گلین چیپل نے حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں۔ ٹیسٹ میچوں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے پاس بہترین ریکارڈ موجود ہے۔ https://twitter.com/lancscricket/status/1498719472932241409?s=20&t=wlidC8V32lXrJwzy3bYPFw گلین چیپل کا کہنا تھا کہ لنکا شائر کو یقین ہے کہ حسن علی کی مہارت سے ہمیں بہت فائدہ ملے گا۔ اور انٹرنیشنل سطح پر انہوں نے جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں بہت کچھ لا سکتا ہے۔ https://twitter.com/lancscricket/status/1498732375534092289?s=20&t=wlidC8V32lXrJwzy3bYPFw حسن علی اپریل 2022ء میں سٹارٹ ہونے والی فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔ وہ لنکا شائر کے ابتدائی 6 میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوںگے۔ لنکا شائر کی ویب سائٹ سے بات چیت میں حسن علی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت بہت پرجوش محسوس کر رہا ہوں کیونکہ میں اپنے کرکٹ کیرئیر میں پہلی مرتبہ انگلش کائونٹی میں اپنی کارکردگی دکھائوں گا۔ https://twitter.com/lancscricket/status/1498722416113205250?s=20&t=wlidC8V32lXrJwzy3bYPFw حسن علی نے کہا کہ میں آئندہ ماہ اپریل میں لنکا شائر سکواڈ میں شامل ہونے کا بے تابی سے منتظر ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں جو کھیل کھیلتا ہوں اس میں اہم کردار ادا کروں گا۔ https://twitter.com/lancscricket/status/1498719472932241409?s=20&t=wlidC8V32lXrJwzy3bYPFw قومی بائولر کا کہنا تھا کہ لیجنڈ وسیم اکرم کے نقش قدم پر چلنے پر بہت فخر ہے۔ جو لنکاشائر کے ساتھ ہمیشہ اپنے وقت کے بارے میں بہت زیادہ بات کرتے ہیں۔