دہشت گردی کا خطرہ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

05:17 AM, 2 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد: اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے ، عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلاء، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی ۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں ۔
مزیدخبریں