تمام ججز متفق ہیں کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

09:10 AM, 2 Mar, 2023

احمد علی
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس پر سب ججز متفق ہیں کہ 90 دن میں ہی الیکشن ہوں گے اور الیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائے گا ، نگران حکومت 90 دن کے لئے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے لکھا کہ مہنگائی 50 فیصد بڑھ گئی ہے اور ڈالر بھی 275 روپے کا ہوگیا ہے ، آسیب زدہ سائے ملک میں چھا جانے کا خطرہ ہے ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پھوٹ پڑ چکی ہے، جمعہ کے روز 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا فرنٹ مین خیبر پختونخوا کا گورنر صوبے کی سیاست کے لئے صدر کے پاس کیا پیغام لایا تھا وہ جلد ٹوئٹ کروں گا ، اہم خبر کے لئے عوام میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 30 اپریل تک فالو کریں ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ 3 ججوں کا نہیں بلکہ ساری سپریم کورٹ اور پاکستان کی عزت، وقار کا مسئلہ ہے جسے سارے جمہوریت دشمن ڈاکو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں ، جن میں 2 قابل احترام ججوں نے کیس سنا ہی نہیں ان کو فیصلے میں کیسے دھکیلا جا سکتا ہے ۔
مزیدخبریں