امیربالاج ٹیپوقتل کیس: گرفتار قریبی دوست نے اہم راز اگل دیے

04:14 PM, 2 Mar, 2024

ویب ڈیسک: امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جس میں ریکی کرنے والے گرفتار ملزم نے اہم راز اگل دیے ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے بالاج کے سب سے قریبی دوست احسن شاہ نے پولیس کو مزید دو نام بتا دیے ہیں۔ ملزم احسن شاہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ علی اور ولید نامی دو لڑکے بھی ریکی دینے کے لیے رابطے میں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مبینہ ملزمان پہلے ہی روپوش ہو چکے ہیں۔ سی آئی اے پولیس دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ 

مزیدخبریں