لاہور؛ اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنےکے واقعہ میں نیا موڑ آگیا

05:08 PM, 2 Mar, 2024

ویب ڈیسک: عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ,اچھرہ تھانے میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں لاہور کے مشہور علاقہ اچھرہ بازار میں دل سوز واقعہ پیش آیا جس نے خاتون پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کردیا، مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنی رہی جبکہ متاثرہ خاتون کی ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا۔

خاتون نے عربی برینڈ کی قیمض پہن رکھی ہے، لوگوں نے اس کو ہراساں کیا بروقت پولیس اور ڈولفن اہلکار وہاں پہنچے اور خاتون کو بحفاظت ایک دکان میں منتقل کیا۔ 

بعد ازاں اے ایس پی گلبرگ شہربانو متاثرہ خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت اپنے ساتھ لے گئیں۔

مزیدخبریں