ماہ مقدس کا آغاز: پہلی تروایح کی ادائیگی، مساجد کی رونقیں بحال

09:07 AM, 2 Mar, 2025

ویب ڈیسک: ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نماز عشا کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ مختلف اضلاع میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا۔

ملک بھر میں ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی مساجد میں لوگوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے اور اہل ایمان نے نماز تراویح ادا کی۔

بازاروں میں بھی لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جو رمضان المبارک کے لیے کھجوریں، پھل اور دوسری ضروری کھانے پینے کی خریداری کر رہے ہیں جبکہ ماہ مقدس کے لیے مساجد کو بھی خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

ماہرین صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں، انہوں نے پانی کازیادہ استعمال کرنے اور کھانے پینے کی صحت بخش عادات اپنانے پرزور دیا ہے۔

مزیدخبریں