ویب ڈیسک: کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں گیس غائب رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی سحری میں گیس بندش کی شکایات موصول ہوئیں۔
سوئی ناردرن نے دعویٰ کیا تھا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں، سحر و افطار اور دوپہر کے وقت گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔
سوئی سدرن نے بھی اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری میں رات سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی، دوپہر ساڑھے 3 سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی تاہم پہلے روزے کی سحری میں ہی گیس کی بلا تعطل فراہمی کے سوئی گیس حکام کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔