15 سالہ لڑکی سے باربارزیادتی،2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

12:54 PM, 2 Mar, 2025

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست مدھیاپردیش کے علاقے ٹیکام گڑھ میں 15 سالہ لڑکی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے اور کسی قسم کی شکایت کی صورت میں قابل اعتراض تصاویر جاری کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

"این ڈی ٹی وی" کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مدھیا پردیش کے علاقے ٹیکام گڑھ میں مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی کا مسلسل ریپ کرنے اور اس حوالے سے کسی کو آگاہ کرنے کی صورت میں قابل اعتراض تصاویر پھیلانے کی دھمکیوں پر 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کوٹوالی پولیس سٹیشن کے عہدیدار پنکج شرما نے بتایا کہ شکایت کے مطابق لڑکی کو ایک سال قبل حویلی روڈ میں واقع ایک ہوٹل میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نامزد ملزمان روہت ساہو اور وشال ساہو کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور انہوں نے دھمکی دی کہ سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کردیں گے اور ان کو کئی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پنکج شرما کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے آج اپنے اہل خانہ کو آگاہ کیا، جس کی روشنی میں دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ بھارتیہ نیایا ساہیتا اور جنسی زیادتی کے خلاف قانون پروٹیکشن آف چائلڈ (پی او سی ایس او) کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں