بھارتی نژادامریکی سیاستدان کی ننگے پاؤں انٹرویو دینے کی ویڈیو وائرل

01:07 PM, 2 Mar, 2025

ویب ڈیسک: بھارتی نژاد امریکی سیاستدان وویک راما سوامی اپنے ہی گھر میں ننگے پاؤں انٹرویو دیے جانے پر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔

واضح رہے کہ وویک راما سوامی نے ایلون مسک کی قیادت میں امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اب وہ 2026 میں اوہائیو کے گورنر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

تاہم ان کے ایک پرانے انٹرویو سے تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انھیں اپنے ہی گھر میں ننگے پاؤں دکھائے جانے پر صارفین نے ان کی کھچائی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹرویو گزشتہ سال وویک راما سوامی کے گھر پر کیا گیا تھا۔ لیکن جب تصاویر دوبارہ شیئر کی گئیں تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کیا آپ ہندوستان میں نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں تصویر پر چند صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وویک راما سوامی کو ”ڈی پورٹ“ کر دینا چاہیے۔ ایک اور شخص نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو میں ننگے پاؤں ہونا بے عزتی ہے پروفیشنل ازم نہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا وویک کبھی بھی اوہائیو کے گورنر نہیں بنیں گے۔ یہ امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔

تاہم جہاں چند افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو بہت سے لوگ ان کی حمایت کرتے نظر آئے۔

ایک ویتنامی امریکی ریڈیو میزبان کم آئورسن نے بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کی حمایت میں لکھا کہ لوگ اپنے گھروں کے اندر جوتے پہنتے ہیں انہیں اپنا کلچر بدلنا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ گھر میں وہ جوتے اور یہاں تک کہ موزے بھی نہیں پہنتی تاکہ لکڑی کے فرش پر پھسلنے سے بچ سکیں۔ وہ ننگے پاؤں چلنے کو ترجیح دیتی ہیں، گھر میں ننگے پاؤں چلنا دراصل اچھا کام ہے۔

اوہائیو کے رہنے والے ویویک راماسوامی ایک کروڑ پتی سابق بائیوٹیک ایگزیکٹو، تامل بولنے والے برہمن والدین کے ہاں پیدا ہوئے جو کیرالہ سے امریکا ہجرت کر گئے تھے۔

مزیدخبریں