(ویب ڈیسک ) امریکا میں جاری آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چمپئن شپ میں پاکستان محمد عالم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی محمد عالم نے بیک ٹو بیک دو فتوحات اپنے نام کی۔ اوہائیو میں جاری چمپیئن شپ میں محمد عالم نے کرغزستان کے ایبین ایلسٹر اور امریکی سلامت ایملباکوف کو شکست دی،
صدر پاکستان ماس ریسلنگ فیڈیشن کا کہنا ہے کہ محمد عالم نے پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔