مہنگائی 40 فیصد سے 3 سے 4 فیصد پر آگئی ہے: رانا ثنااللہ

07:19 PM, 2 Mar, 2025

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اب اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو ملک 2 سال میں معاشی بحران سے نجات حاصل کرلے گا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ مہنگائی 40 فیصد سے 3 سے 4 فیصد پر آگئی ہے، اسے مزید نیچے لایا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں جب بھی موقع ملا ملک کی بھرپور خدمت کی، منارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف کی قیادت میں ایس آئی ایف سی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ ریاست کے تین ستونوں کی اہمیت ختم ہوچکی ہے، صرف میڈیا کا چوتھا ستون ہی ملک کو آگے لے کر چلے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مخالفین کو کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں ملتا تو سرکاری اشتہارات کو ایشو بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں