گجرات: ڈنگہ میں گاڑی پر فائرنگ ، 6 افراد قتل 

07:26 PM, 2 Mar, 2025

(ویب ڈیسک ) پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

گجرات کے علاقہ   ڈنگہ میں ہائی لیکس ڈالے پر فائرنگ  کے نتیجے میں 6 افراد قتل  کردیے گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہناہے کہ   فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے،  واقعہ میانہ چک برگراں کے قریب پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق 6افراد کو قتل کرنے کےبعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق  افراد کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئے  آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب  نے ڈی پی او گجرات کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ  ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔

مزیدخبریں