ویڈیو: چور نے آٹا فرش پر گرا کر دکاندار کومددکیلئے بلایا، ساتھی دکان سے پیسے چرا کر فرار

09:03 PM, 2 Mar, 2025

(ویب ڈیسک ) کراچی میں گلشن اقبال موبائل مارکیٹ میں  چوری کی ایک انوکھی واردات ہوئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملزم نے آٹا فرش پرگرایا،ساتھی نے قریبی دکان میں چند سیکنڈ میں واردات کر ڈالی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ   نوسر باز اچانک اپنا آٹے کا شاپر گراتا ہے اور افسوس کرنے لگتا ہے،   دکاندار جمع ہوکر ہمدردی کرتا ہے۔اسی دوران نوسرباز کا ساتھی قریبی دکان کے کیش کاؤنٹر سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیتا ہے۔

متاثرہ دکاندار نے گلشن اقبال تھانے میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

مزیدخبریں